اہم خبریں متفرق خبریں

کروڑوں کا سرکاری سامان نذر آتش، عمران خان اور کارکنوں پر چار مقدمات

مارچ 16, 2023 < 1 min

کروڑوں کا سرکاری سامان نذر آتش، عمران خان اور کارکنوں پر چار مقدمات

Reading Time: < 1 minute

لاہور پولیس نے زمان پارک کے قریب سرکاری املاک اور گاڑیوں موٹر سائیکلوں کو جلانے کی تفصیل جاری کر کے عمران خان اور پی ٹی آئی کے 200 کارکنوں پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق سرکاری گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور چوکی کو آگ لگانے سے کروڑوں کا سامان جل گیا۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار ہیں اور لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے پولیس کو زمان پارک میں کارروائی روکنے کی مہلت ختم ہو گئی ہے۔

بدھ کو تحریک انصاف کے کارکنوں اور پولیس اہلکاروں کے مابین دوپہر تک جھڑپیں ہوئیں جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر ریلیف دیا۔

بدھ کی صبح پولیس پیچھے ہٹ گئی تھی اور زمان پارک کی عقبی سڑک پر پوزیشنیں سنبھالے ہوئے تھی جبکہ مین کینال روڑ پر رینجرز اور پی ٹی آئی کارکن ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں میں تھے۔

لاہور ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی ایک درخواست سماعت کے لئے مقرر ہو گئی جس میں زمان پارک کے اطراف میں پولیس آپریشن رکوانے کی استدعا کی گئی تھی۔
درخواست فوری ہی جسٹس طارق سلیم کی عدالت میں مقرر ہوئی۔

عدالت نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو آدھے گھنٹے کے نوٹس پر طلب کیا اور پولیس کو ہٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کارروائی جمعرات کی صبح تک روکنے کے لیے کہا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے