پاکستان

آگ سے دو گھروں کی چھتیں گھر گئیں، 9 بچوں سمیت 11 چل بسے

مارچ 17, 2023 < 1 min

آگ سے دو گھروں کی چھتیں گھر گئیں، 9 بچوں سمیت 11 چل بسے

Reading Time: < 1 minute

سید نعمان شاہ

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر کوہستان میں ہولناک آتشزدگی سے دو مکانات کی چھتیں گرنے کے بعد دو خواتین سمیت 11 افراد جھلس کر موت کے منہ میں گئے جبکہ دو زخمی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق گھر کے قریب جانوروں کے باڑے میں بھینسوں کو سردی سے بچانے کے لیے لگائی گئی آگ تیز ہوا کے باعث پھیلی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے دونوں گھروں کو لپیٹ میں لے لیا۔

لوئر کوہستان کے علاقے سیری پٹن کے مقام پر گھر میں رات گئے اچانک خوفناک آگ بھڑک اٹھی اور چھتیں گھر گئیں، رہائشی افراد ملبے تلے دب گئے۔

ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 فائر ویکلز اور ایمبولینس نے موقع پر پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کیں۔

آگ کی شدت اور ملبے تلے سے افراد کو نکالنے کے لیے اپرکوہستان اور شانگلہ کی ٹیمیں بھی طلب کی گئیں۔

ریسکیو1122 نے سرچ آپریشن کے دوران 13 افراد کو ملبے سے نکالا،کر ہسپتال منتقل کیا جہاں 11 افراد جھلس کر چل بسے۔

مرنے والوں میں 6 بچیاں 3 بچے اور اُن کی مائیں شامل ہیں جبکہ دو زخمی ہونے والے مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن کو مکمل کرنے میں چار گھنٹے کا وقت لگا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے