اہم خبریں متفرق خبریں

تمام سوموٹو مقدمات کی سماعت روک دی جائے: جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین الدین کا فیصلہ

مارچ 29, 2023 2 min
سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ فوٹو: پاکستان ٹوئنٹی فور

تمام سوموٹو مقدمات کی سماعت روک دی جائے: جسٹس قاضی فائز، جسٹس امین الدین کا فیصلہ

Reading Time: 2 minutes

جہانزیب عباسی . اسلام آباد
پاکستان کی سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے ایک کے مقابلے میں دو کی اکثریت سے چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کو سپریم کورٹ رولز 1980 میں ترامیم تک آئین کے آرٹیکل 184/3 کے مقدمات کی سماعت اور بینچ تشکیل دینے سے روکنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس امین الدین نے آرٹیکل 184/3 کے تحت زیر سماعت مقدمات کو موخر کرنے کا فیصلہ سنایا اور لکھا کہ جب تک بینچز کی تشکیل سے متعلق چیف جسٹس کے اختیارات میں ترمیم نہیں ہوتی تمام مقدمات کو موخر کیا جائے۔

جسٹس شاہد وحید نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا۔

فیصلے کے مطابق سپریم کورٹ چیف جسٹس اور تمام ججز پر مشتمل ہوتی ہے، چیف جسٹس کو خصوصی بینچ بنانے کا اختیار نہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 184/3 کے تحت کئی اہم معاملات پر فیصلے آئے جن کے معیشت اور سیاست پر گہرے اثرات مرتب ہوئے۔

یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں حافظ قرآن کو میڈیکل داخلہ میں 20 اضافی نمبرز دیے جانے سے متعلق کیس میں لکھا گیا۔

خیال رہے جسٹس قاضی امین الدین خان انتخابات میں تاخیر کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت کرنے والے پانچ رکنی لارجر بینچ کا بھی حصہ ہیں۔

عدالتی فیصلے میں لکھا گیا کہ آئین پاکستان اور رولز میں چیف جسٹس کے خصوصی بینچ تشکیل دینے کی کوئی گنجائش نہیں دی گئی۔

فیصلے کے مطابق آئین نے چیف جسٹس پاکستان کو یہ حق بھی نہیں دیا کہ وہ تعین کریں کون سا جج کس بینچ میں ہوگا۔

فیصلے میں لکھا گیا کہ حادثاتی طور پر آئین پاکستان میں ازخودنوٹس کا کوئی وجود ہی نہیں ہے، اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو آئین، کوڈ آف کنڈکٹ اور قانون کے تابع ہونا چاہیے

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے