مجھے جونیئر جج کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے تھا، وزیر قانون کی قوم سے معافی
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ جونیئر جج کو سپریم کورٹ میں لگانے کے لیے ووٹ دینے پر پوری قوم سے معافی مانگتا ہوں۔
جمعرات کو اسلام آباد میں حکمران اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اُن کا کہنا تھا کہ وہ اپنے غلط فیصلے پر نادم ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ وہ حکومت کا فیصلہ تھا مگر اُن کو ذاتی طور پر سٹینڈ لینا چاہیے تھا اور جونیئر جج کو سپریم کورٹ لانے کے فیصلے کے خلاف جوڈیشل کمیشن میں ووٹ دینا چاہیے تھا۔
Array