اہم خبریں

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں، عدالت کا پانچ رُکنی لارجر بینچ تشکیل

مئی 25, 2023 < 1 min

آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں، عدالت کا پانچ رُکنی لارجر بینچ تشکیل

Reading Time: < 1 minute

آڈیو لیکس کی انکوائری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کے خلاف دائر درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔

سپریم کورٹ نے جوڈیشل انکوائری کمیشن کے خلاف چاروں درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی ہیں۔

کمیشن کے خلاف تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری، ریاض حنیف راہی اور مقتدر شبیر نے دائر کی تھیں۔

رجسٹرار آفس نے تمام درخواستوں کو نمبر لگا دیتے ہوئے سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے لیے پانچ رُکنی لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الااحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل بینچ میں شامل ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے