اہم خبریں متفرق خبریں

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا، ایک اور مقدمے میں گرفتار

ستمبر 16, 2023 2 min

پرویز الٰہی اڈیالہ جیل سے رہا، ایک اور مقدمے میں گرفتار

Reading Time: 2 minutes

پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پرویز الٰہی تحریک انصاف کے صدر ہیں اور اُن کو گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا کرنے کا حکم جاری کیا گیا تھا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق وزیراعلی پر بدعنوانی کے چار مقدمات درج ہیں۔

پرویز الٰہی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کر کے راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا۔

سابق وزیراعلی کو آج شام تک محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے صدر دفتر لاہور منتقل کر دیا جائے گا۔

اُن کے وکیل سردار عبدالرازق نے کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے مقدمے میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم تھا اب ایک کوئی اور مقدمہ لاہور میں درج کیا گیا۔

اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب کے ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کی لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں گرفتاری کی گئی.

ترجمان کے مطابق اینٹی کرپشن نے چوہدری پرویز الٰہی کو راولپنڈی سےگرفتارکیا گیا. چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور ماسٹر پلان منصوبہ میں مالی فوائد کیلئے جعلسازی کی۔

ترجمان کے مطابق لاہور ماسٹر پلان میں ردوبدل کرکے اپنی زمینیں لاہور میں شامل کرنے کی کوشش کی۔ ماسٹر پلان میں ردوبدل کے لیے کنسلٹنٹ فرم کی جعلی مہریں اور مونوگرام استعمال ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی نے دارلہندسہ/کنسلٹنٹ کی طرف سے جمع کروائے گئے لاہور ماسٹر پلان میں جعلسازی کی۔ کنسلٹنٹ کے ترتیب دیے گئے ماسٹر پلان میں جعلی کاغذات کا اضافہ کیا گیا۔

بیان کے مطابق زرعی زمین کو کمرشل اور رہائشی میں تبدیل کرکے اربوں روپے کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی۔ سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی نے مالی مفاد کے لئے عہدے اور دفتر کا ناجائز استعمال کیا.

ترجمان نے کہا کہ سابق وزیر اعلی نےاختیارات کا ناجائزاستعمال کرتے ہوئے متعلقہ افسران سے منصوبے کی منظوری کروائی۔ چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف لاہور ماسٹر پلان میں جعلسازی پر اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمہ درج ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور ماسٹر پلان کرپشن کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔ اینٹی کرپشن کرپٹ اور بدعنوان عناصر کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں کر رہا ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے