پاکستان

چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی، سماعت کے لیے فُل کورٹ تشکیل

ستمبر 17, 2023 < 1 min

چیف جسٹس کے اختیارات میں کمی، سماعت کے لیے فُل کورٹ تشکیل

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت پیر کو ہو رہی ہے۔

نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے مقدمے کی سماعت کے لیے فُل کورٹ تشکیل دے دی ہے۔

سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں لارجر بینچ نے قانون پر عمل درآمد روکتے ہوئے حکمِ امتناع جاری کر رکھا ہے۔

اس قانون کے تحت پارلیمان نے سپریم کورٹ میں بینچز کی تشکیل کے حوالے سے چیف جسٹس کے اختیارات میں تبدیلی کر رکھی ہے۔

عمر عطا بندیال کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس وقت سپریم کورٹ میں 15 ججز کام کر رہے ہیں۔

قبل ازیں 15 ستمبر جمعے کو رجسٹرار آفس کی جانب سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے کیس کو 18 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔

رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے تھے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے