عمران خان پر سائفر کیس، سماعت کھلی عدالت میں ہوگی: ہائیکورٹ
Reading Time: < 1 minuteتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں درخواست ضمانت کی خفیہ سماعت کے لیے دائر حکومتی درخواست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسترد کر دیا ہے۔
بدھ کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر کے لیے مقرر کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ سماعت کے دوران اگر کوئی حساس دستاویز ریکارڈ پر آئی تو فریقین اُس حوالے سے کاروائی کو خفیہ رکھنے کی استدعا کر سکتے ہیں۔
پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی کے مطابق عدالت سرکاری وکیل کی درخواست مسترد کر دی ہے اور تمام کاروائی کھلی عدالت میں ہو کرنے کا حکم دیا ہے سوائے چند حساس نوعیت کی دستاویزات کے جن کی نشاندہی فریقین کر سکتے ہیں۔
سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت میں ان کیمرا ہوتی رہی ہے۔