اہم خبریں متفرق خبریں

پختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد پر غیراخلاقی جملے بازی، ویڈیو وائرل

مارچ 2, 2024

پختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد پر غیراخلاقی جملے بازی، ویڈیو وائرل

خیبر پختونخوا اسمبلی کی رکن ثوبیہ شاہد کے حوالے نازیبا گفتگو کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ایک شخص بدزبانی کرتے ہوئے جنسی جملے کس رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران بنائی جانے والی اس ویڈیو کے وائرل کے بعد پی ٹی آئی کے حامی دفاع میں بھی سامنے آئے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق کے ایکس پر پوسٹ کیا گیا کہ بدترین فحش گوئی کرکے حظ اٹھانے والے پی ٹی آئی کے ٹائیگرز نے بےحمیتی کی ساری حدود عبور کر لی ہیں۔

‏ان کے ہینڈل کے ایڈمن کی جانب سے پوسٹ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے کسی لیڈر نے اس شرمناک عمل کی مذمت نہیں کی۔

سعد رفیق کے مطابق وہ وقت آئے گا جب یہ آدم خور اپنی پارٹی کی قائدین کو بھی نوچیں گے اور سارا وبال عمران خان کے نام ہے۔

اس ویڈیو پر نامکمل تبصرہ کرنے پر سابق ٹی وی نیوز کاسٹر رابعہ انعم کو بھی تنقید کا سامنا ہے۔

اُن سے پوچھا جا رہا ہے کہ وہ پارٹی اور افراد کا نام کیوں نہیں لے رہیں؟

ن لیگ سے تعلق رکھنے والے رُکن اسمبلی ثوبیہ شاہد نے ایوان میں گھڑی لہرائی تھی جس پر اُن کی جانب جوتے بھی اچھالے گئے تھے۔

وزیراعلی گنڈاپور سے جب اس بارے میں سوال کیا گیا تو اُن کا جواب تھا کہ:
اب اگر ایک خاتون کو خود ہی شوق ہو اس طرح کی حرکتیں کر کے خود کو میڈیا میں لانے کا، تو ہمارے پاس اس کا علاج ہے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے