اہم خبریں متفرق خبریں

امریکہ میں جہاز پُل سے ٹکرا گیا، گاڑیاں سمندر میں گرنے سے ہلاکتیں

مارچ 27, 2024 2 min

امریکہ میں جہاز پُل سے ٹکرا گیا، گاڑیاں سمندر میں گرنے سے ہلاکتیں

Reading Time: 2 minutes

امریکہ کے شہر بالٹی مور میں کارگو جہاز کے پل سے ٹکرانے کے بعد لاپتہ ہونے والے چھ ورکروں کو ’مردہ‘ قرار دے دیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق منگل کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں پل کا بڑا حصہ گر گیا تھا جس کی ویڈیوز انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں۔

واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بھی ان چھ چھ ورکرز کو تلاش نہ کر پائیں جو پل پر کام کررہے تھے اور جہاز کے ٹکراتے ہی دریا میں گر گئے تھے۔

حادثے کے نتیجے میں امریکہ کے مشرقی سی بورڈ پر ٹریفک معطل ہو گئی تھی جو ابھی تک معطل ہے۔

کوسٹ گارڈ ریئر ایڈمرل شینن گیلریتھ نے 18 گھنٹے کی تلاش کے بعد بھی سٹاف ارکان نہ ملنے پر خدشہ ظاہر کر دیا تھا کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب انڈیا کے ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے جہاز کے عملے کا تعلق انڈیا سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق جہاز کا عملہ 21 افراد پر مشتمل ہے اور اس میں شامل تمام افراد انڈیا کے رہنے والے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ روٹ کی بندش سے کارگو جہازوں کو سامان کی ترسیل میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔

صدر جو بائیڈن کی جانب سے حادثے پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے، انہوں نے کوسٹ گارڈ کی کال کا فوری جواب دیتے ہوئے میری لینڈ کے حکام کی بروقت کارروائی کو سراہا جنہوں نے فوری طور پر پل کو بند کر دیا تھا۔

امریکی صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ جلد ہی بالٹی مور کے اس مقام کا دورہ بھی کریں گے۔
’میں چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت پل کی تعمیر کے اخراجات برداشت کرے۔‘

اس پل کا نام سٹار سپیگنلڈ ہے جو 1977 میں ٹریفک کے لیے کھولا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پل سے ٹکرانے والے جہاز کا نام فرانسس سکاٹ تھا اور حادثہ منگل کو مقامی وقت کے مطابق رات ایک بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، پل کا بڑا حصہ متاثر ہونے سے اوپر گزرنے والی چند گاڑیاں بھی دریا میں جا گریں جبکہ جہاز میں آگ لگ گئی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے