اہم خبریں متفرق خبریں

فوجی عدالت کی سزا پوری، 9 مئی کے 20 ملزمان رہا کیے جا رہے ہیں: اٹارنی جنرل

مارچ 28, 2024 < 1 min

فوجی عدالت کی سزا پوری، 9 مئی کے 20 ملزمان رہا کیے جا رہے ہیں: اٹارنی جنرل

Reading Time: < 1 minute

‏پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ فوجی عدالتوں سے عید تک 9 مئی کے 103 ملزمان میں سے 20 کو رہا کر دیا جائے گا۔

‏اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ قانونی طریقہ کار کے مطابق ان 20 افراد کو رہا کیا جا رہا ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق 15 سے 20 ملزمان ایسے ہیں جو کم سزا کی کیٹیگری میں آتے ہیں،

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ آرمی چیف سے حتمی منظوری سمیت تین مراحل مکمل کرنے کے بعد ملزمان کو رہا کیا جائے گا۔

بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ 103 میں سے صرف 20 ملزمان کو رہا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کو 20 ملزمان رہا کرنے کی اجازت دے دی۔

سپریم کورٹ نیں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کے فیصلے پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں چھ رکنی لارجر بینچ اپیلوں کی سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس عرفان سعادت خان بینچ میں شامل ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے