اہم خبریں شوبز متفرق خبریں

اداکارہ سڈنی سوینی نے فٹنس کیسے برقرار رکھی، مداحوں کی کس بات سے پریشان

اپریل 9, 2024

اداکارہ سڈنی سوینی نے فٹنس کیسے برقرار رکھی، مداحوں کی کس بات سے پریشان

ہالی وڈ اداکارہ سڈنی سوینی کی فٹنس اور جسمانی خدوخال کو روزانہ لگ بھگ اٹھارہ گھنٹے کام کے بعد بھی برقرار رکھنے پر مداح گفتگو کرتے ہیں تو وہ پریشانی کا شکار ہو جاتی ہیں.

سوینی نے کہا کہ وہ اپنے جسمانی خدوخال کے بارے میں ہر طرف شدید بحث سے پریشان ہو جاتی ہیں.
انہوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتیں اس پر کیسے بات کی جائے، کیوں اب یہ سیاست کی نذر ہو چکی ہے.

ورائٹی کے ساتھ ایک انٹرویو میں، سوینی نے کہا، "میں اسے دیکھ رہی ہوں، اور میں صرف اپنے آپ کو رد عمل کی اجازت نہیں دے سکتی۔ مجھے نہیں معلوم کہ اس کی وضاحت کیسے کی جائے- میں اب خود بھی اس کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہوں۔”

سوینی نے مزید کہا، "لوگ مجھ سے جڑے ہوئے اور خود کو آزاد محسوس کرتے ہیں کہ وہ جس طرح چاہیں میرے بارے میں بات کر سکتے ہیں، کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں اداکارہ ہوں اور اب انسان نہیں رہی کہ اپنی زندگی جی سکوں.

ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ بات چیت کے دوران، اداکارہ نے ایسے ہی جذبات کا اظہار کیا: "لوگ بھول جاتے ہیں کہ میں ایک کردار ادا کر رہی ہوں۔ وہ سوچتے ہیں: ‘اوہ، وہ اسکرین پر برہنہ ہو جاتی ہے، تو یہ ایک علامت ہے۔’ اور وہ اس سےآگے گزر نہیں سکتے۔”

سوینی نے کہا کہ اُن کے جسم کے بارے میں بات کی جاتی ہے، فٹنس اور خدوخال کو برقرار رکھنے کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے تو اس کا جواب یہی ہے کہ وہ پانی پیتی ہیں اور اپنے جسم میں‌اس کی کمی نہیں‌ہونے دیتیں.

اداکارہ نے کہا کہ وہ ہر وقت صرف پانی اور سادہ پانی پیتی ہیں. کام کے دوران خواہ جتنی بھی مصروفیت ہو جسم میں پانی کی ضرورت کو پورا رکھتی ہیں.

اداکارہ کے بارے میں کہا گیا کہ جسمانی خدوخال کو ایک تناسب میں رکھنے کے لیے انہوں نے بریسٹ سرجری بھی کرائی تاہم ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ وہ سکول میں اپنے بریسٹ کے ابھار کی وجہ سے تناؤ کا شکار تھیں اور اپنی والدہ سے کہا تھا کہ ان کو کم کرنے کے لیے سرجری کرائیں گی مگر انہوں نے منع کر دیا تھا کہ کالج میں جا کر تم اس پر افسوس کروں گی.

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے