شوبز متفرق خبریں

’نتھنگ ریئلی میٹرز‘، 65 سالہ میڈونا کی لائیو پرفارمنس پر 15 لاکھ برازیلی جھوم اُٹھے

مئی 5, 2024 < 1 min

’نتھنگ ریئلی میٹرز‘، 65 سالہ میڈونا کی لائیو پرفارمنس پر 15 لاکھ برازیلی جھوم اُٹھے

Reading Time: < 1 minute

پاپ آئڈل میڈونا نے برازیل کے ریو ڈی جنیرو میں ایک تاریخی شو میں اپنے چار دہائیوں کے کیریئر کو سامنے رکھ دیا۔

سنیچر کی رات برازیل کے مشہور کوپاکابانا ساحل پر میڈونا کے گیتوں اور موسیقی کے مداح خوشی سے جھوم اٹھے۔

65 سالہ گلوکارہ نے اپنے کیریئر کے اہم ترین شوز میں سے ایک کے لیے ایک بڑے سٹیج سے مداحوں کو ناچنے پر مجبور کر دیا۔

سیاہ لباس میں ملبوس میڈونا نے اپنے ہٹ گیت ’نتھنگ ریئلی میٹرز‘ سے بلند آہنگ اور بھرپور توانائی کے ساتھ شو کا آغاز کیا۔

میڈونا نے برازیلین مداحوں سے پرفارمنس کے آغاز پر کہا کہ ’ریو، یہاں ہم دنیا کی سب سے خوبصورت جگہ پر ہیں۔‘
بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ سٹار چار دہائیوں سے میوزک کی دنیا پر چھائی ہوئی ہیں۔

میڈونا نے اپنے میوزک کے چالیس سال مکمل ہونے کی خوشی کی تقریبات کے لیے اس شو کو ’سیلیبریشن ٹور‘ کے آخری اسٹیشن کے طور پر منتخب کیا تھا۔

میڈونا کے پاپ چارٹس پر اس کے 40 سال مکمل ہو گئے ہیں۔
اس ایونٹ نے ایک تخمینے کے مطابق برازیل بھر سے 15 لاکھ سے زیادہ شائقین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔

’تاریخی‘ قرار دیے گئے اس شو نے کیبرے کے ساتھ موسیقی اور رقص کو ملایا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے