اہم خبریں متفرق خبریں

کھاریاں میں تھانے پر حملہ، خواجہ سراؤں اور گرو پر مقدمہ درج

مئی 6, 2024 2 min

کھاریاں میں تھانے پر حملہ، خواجہ سراؤں اور گرو پر مقدمہ درج

Reading Time: 2 minutes

پنجاب کے شہر کھاریاں میں تھانے پر حملہ کرنے کے بعد گجرات پولیس نے خواجہ سراؤں اور اُن کے گرو پر مقدمہ درج کر کے تین کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانے میں گھس پر پولیس کی درگت بنانے والے 27 خواجہ سراؤں اور ان کے گرو پر مقدمہ درج کیا گیا۔

گجرات، کھاریاں، سیالکوٹ کے خواجہ سراؤں پر مقدمے میں1درجن سے زائد دفعات شامل کی گئی ہیں۔

اس سے قبل کھاریاں میں خواجہ سراؤں پر تشدد کے بعد پولیس اور خواجہ سراؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے۔

تشدد کرنے والے دو پولیس اہلکاروں کو معطل کر کے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

خواجہ سراؤں کی جانب سے تھانے کے گھیراؤ توڑ پھوڑ کی انکوائری کا فیصلہ بھی کیا گیا تھا اور کہا گیا تھا کہ خواجہ سراؤں کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا۔

کھاریاں کی خواجہ سرا حرا اور اس کے ساتھی پر تھانے لے جا کر تشدد کے خلاف جب پولیس نے خواجہ سراؤں کی بات سننے سے انکار کیا تو گجرات کے خواجہ سرا آپے سے باہر ہو گئے تھے۔

انہوں نے تھانہ صدر کھاریاں پر ہلہ بول کر پتھراؤ کیا اور تھانے میں گھس کر توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سامان اٹھا کر سڑک پر پھینک دیا۔

احتجاجاً جی ٹی روڈ بلاک کر دیا اور پولیس کے خلاف احتجاج کیا۔

خواجہ سراؤں کے احتجاج پر آئی جی پنجاب کے نوٹس لینے پر ڈی پی او سید اسد مظفر نے دونوں پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

خواجہ سراء حرا کی رپورٹ پر کانسٹیبل عمر بلال اور ایک نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او صدر کھاریاں بلال شاہ نے خواجہ سراؤں سے مذاکرات کیے اور یقین دلایا کہ ذمہ دار پولیس اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔

خواجہ سراؤں کیخلاف مقدمہ درج نہ ہونے کی بھی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد خواجہ سراؤں نے احتجاج ختم کر دیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے