اہم خبریں متفرق خبریں

ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

مئی 21, 2024 < 1 min

ٹیریان وائٹ کیس، عمران خان کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف اپنی بیرون ملک مقیم مبینہ بیٹی ٹیریان وائٹ کو ظاہر نہ کرنے کا مقدمہ ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دیا گیا ہے۔

منگل کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے اس حوالے سے گزشتہ برس دو ججز کا سنایا جانے والا فیصلہ درست قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی اور جسٹس ارباب طاہر اور جسٹس ثمن رفعت پر مشتمل تین رکنی بنچ نےچئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مبینہ بیٹی انتخابی کاغذات میں ظاہر نہ کرنے کے خلاف رٹ درخواست کی سماعت کی.

‏رٹ درخواست ایک شہری محمد ساجد کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں بیرسٹر حامد علی شاہ شہری کی طرف سے پیش ہوئے.

اِس سے پہلے دو ججوں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے چیف جسٹس عامر فاروق کے ساتھ بینچ میں بیٹھ کر ان درخواستوں کو نا قابلِ سماعت قرار دینے کی رائے عدالتی ویب سائٹ پر ڈال دی تھی، مگر چیف جسٹس عامر فاروق نے ویب سائٹ سے دونوں ججوں کی رائے ہٹوا کر بنچ پہلے ہی توڑے جانے کا انکشاف کیا تھا.

آج کے بینچ میں جسٹس ارباب طاہر کی موجودگی پر درخواست گذار اعتراض کر سکتا تھا کیونکہ وہ پہلے ہی رائے دینے والے دو ججوں میں شامل تھے، تاہم پی ٹی آئی کی طرف سے درخواست میں تاریخ مانگی جا رہی تھی.

بینچ نے قرار دیا کہ دو ججز ٹیریان وائٹ کیس کو پہلے سے طے شدہ قرار دے کر اِس درخواست کو غیر موثر کرتے ہوئے خارج کر چکے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے