خاور مانیکا پر اسلام آباد کی عدالت میں عمران خان کے وکلا کا حملہ
Reading Time: < 1 minuteبشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا پر اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے وکلا نے حملہ کیا ہے۔
پیشی کے بعد عمران خان کے وکلا نے خاور مانیکا پر حملہ کیا اور اُن کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔
بدھ کو اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شاہ رخ ارجمند کی عدالت کے اندر بھی خاور مانیکا کی باتوں پر ہنگامہ کھڑے کرنے کی کوشش میں عمران خان کے وکلا نے اُن پر پانی کی بوتلیں اُچھالیں۔
اس دوران جج شاہ رخ ارجمند فیصلہ سنائے بغیر چیمبر میں چلے گئے۔
سینیٹر شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ خاور مانیکا نے عدالت کے سامنے بری زبان استعمال کی اور فحش باتیں کیں۔
کمرہ عدالت سے باہر نکلنے پر خاور مانیکا پر ایک وکیل نے حملہ کیا اور اُن کو زدوکوب کرنے کی کوشش کی۔
خاور مانیکا کے وکلا نے اُن کو اپنے حصار میں لے رکھا تھا۔
پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں عمران خان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔