اہم خبریں متفرق خبریں

ڈیتھ سیل کی دیوار میرے سیل کے ساتھ ہے: عمران خان کا نیا مؤقف

جون 11, 2024 2 min

ڈیتھ سیل کی دیوار میرے سیل کے ساتھ ہے: عمران خان کا نیا مؤقف

Reading Time: 2 minutes

ملک بھر میں احتجاج کی تیاری کریں، عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا ہے کہ ملک بھر میں احتجاج کی تیاری کے لیے اپنی جماعت کو ہدایات جاری کی ہیں۔

منگل کو عمران خان نے وزیر داخلہ اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ:
اس نے کہا سرجری ہونی چاہیئے، بالکل سرجری ہونی چاہیئے لیکن سب سے پہلے محسن نقوی کی سرجری ہونے چاہیے۔

یہ بطور نگران الیکشن کرانے میں ناکام رہا،ہمارے فوجی شہید ہو رہے، جرائم بڑھ رہے ہیں، اس کا امریکہ میں کیا کام ہے؟

اسلام آباد میں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں ان کو کوئی پرواہ نہیں۔

محسن نقوی سب سے بڑا سفارشی ہے، اس کی کیا خصوصیات ہیں، اس کو نکالنا چاہیئے۔

جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف کاروائی کریں گے۔

مجھے فیملی ممبران، وکلاء اور سیاسی رہنماوں سے 30، 30 منٹ ملاقات کا وقت دیا جاتا ہے

مجھے جیل میں ایک قیدی کھانا بنا کر دیتا ہے، 6 لوگوں سے زائد لوگوں کو نہیں ملنے دیا جاتا

نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے گھر سے کھانا تیار ہو کر آتا تھا۔ نواز شریف اور آصف زرداری کے لیے کئی لوگ ملاقات کے لیے جیل آتے تھے۔

آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ ن لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

سب مجھے خاموش کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ کسی طرح دھاندلی کور ہو جائے۔

چیف الیکشن کمشنر نے دھاندلی کرائی پھر ان کے پاس جانے کا کہا جارہا ہے

میڈیا کو بند کرنا ان کا مقصد ہے تاکہ جھوٹ کو چھپایا جائے

ملک کے اندر ذرائع آمدن کم ہو رہے ہیں اور قرضے بڑھتے جارہے ہیں

سیاسی استحکام کے بغیر سرمایہ کاری نہیں ائے گی

اگر امدن نہیں ہو گی تو اخراجات کیسے ہوں گے

جس چیز سے ملک میں استحکام ائے اسی ہو روک کر بیٹھے ہیں،ادھر ملک پھنس گیا ہے

جو پارٹی میدان میں نہیں آئی ان کو جتوایا گیا، الیکشن کا پوسٹ مارٹم ہونا چاہیئے

اگرتین یا 4حلقے کھل تو سارا الیکشن مشکوک ہو جائے گا

یہ کبھی نہیں ہوا کہ کہ بلے کے بغیر پارٹی 100کر گئی اور میچ جیت گئی

پورے پنجاب میں ہمارے خلاف کاروائیاں کی جارہی ہیں

پی ٹی آئی کے لوگ جہاں کنونشن کرتے ہیں ان کو اٹھا لیا جاتا ہے

18 سال سے شبلی فراز ایک گھر میں رہائش پذیر ہیں اس پر دھاوا بولا گیا۔ اپنی جماعت کو پیغام دیا ہے کہ تیاری کریں ملک بھر میں احتجاج ہو گا۔

عمران خان نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ، آئی جی جیل خانہ جات اور جیل میں موجود کرنل کے خلاف پٹیشن دائر کریں گے۔

مجھے جیل میں ڈیتھ سیل کے ساتھ رکھا گیا ہے ڈیتھ سیل کی دیوار میرے سیل کے ساتھ ہے

سپرینڈنٹ جیل اور اسکے ساتھ دیگر لوگ ن لیگ کے آدمی ہیں

آئی جی جیل خانہ جات اور سپرنٹنڈنٹ جیل نے لیگ کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے