پاکستان

مانسہرہ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا، سوا کروڑ لے کر فرار

جون 13, 2024 < 1 min

مانسہرہ میں دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا، سوا کروڑ لے کر فرار

Reading Time: < 1 minute

مانسہرہ (سید نعمان شاہ)
ضلع مانسہرہ کے نجی بینک میں ایک کروڑ 30 لاکھ 60 ہزار کی ڈکیتی کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے.

جمعرات کو موٹر سائیکل پر آئے دو ملزمان نے دن دیہاڑے عملے اور گارڈز کو یرغمال بنایا جس کے بعد رقم لے کر فرار ہو گئے.

پولیس نے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.

ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق 5 بجے کے قریب چنار روڈ پر واقع نجی بینک میں دو مسلح افراد داخل ہوئے جنھوں نے پہلے گارڈز اور پھر عملے کو یرغمال بنا کر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے لوٹے.

ملزمان موٹر سائیکل پر ہی فرار ہو گئے.

ملزمان کے فرار ہونے کے بعد پولیس کو اطلاع ملی جس پر دو منٹ میں پولیس بینک پہنچی عملہ و گارڈز سے تفتیش کے بعد پولیس نے بینک کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے جبکہ ملزمان کے چہرے بھی ڈھانپے ہوئے نہیں تھے.

ضلع مانسہرہ کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے.

ڈی پی او کے مطابق جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرلیا جائے گا بینک کےسیکورٹی سسٹم اور الارم سسٹم نے کام نہیں کیا اگر بروقت اطلاع ملتی تو ملزمان کو گرفتار کرلیا جاتا .

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے