اہم خبریں متفرق خبریں

پاکستان میں پیٹرول مزید سستا، ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی

جون 15, 2024 < 1 min

پاکستان میں پیٹرول مزید سستا، ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کیا ہے۔

جمعے کی رات وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ’پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 10 روپے 20 پیسے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 33 کمی کی گئی ہے۔‘

یاد رہے کہ یکم جون کو حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 74 پیسے کمی کی تھی جبکہ ڈیزل فی لیٹر 3 روپے 86 پیسے سستا کیا تھا۔

وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق جمعے اور سنیچر کی درمیانی رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔‘

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فیکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 258 روپے 16 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ڈیزل فی لیٹر 267 روپے 89 پیسے میں دستیاب ہوگا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کا کہنا ہے کہ ’گذشتہ 15 روز کے دوران بین الاقوامی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مِلا جُلا رجحان دیکھا گیا ہے۔‘
’بین الاقوامی مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے صارفین کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کیا گیا ہے۔‘

اوگرا کا مزید کہنا ہے کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔‘

وزیراعظم آفس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ’موجودہ حکومت اب تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں عوام کو مجموعی طور پر 35 روپے کا ریلیف دے چکی ہے۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے