پاکستان

عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرہ، پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ

جون 15, 2024 < 1 min

عمران خان کی رہائی کے لیے مظاہرہ، پی ٹی آئی کے 10 کارکنوں پر دہشتگردی کا مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آبادکے نیشنل پریس کلب کے باہر ہونے والے پی ٹی آئی کے مظاہرے کے شرکا پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمہ ایس ایچ اور تھانہ کوہسار شفقت فیض کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مقدمے میں دہشتگردی سمیت دس دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات کے باعث معاملہ سی ٹی ڈی اسلام آباد کو بھجوایا جائے گا۔

مقدمے میں پی ٹی ائی کے رہنما شعیب شاہین، علی بخاری اور عامر مغل سمیت 80 کارکن نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں نے پولیس نفری پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی، پی ٹی ائی رہنما پولیس نفری کے ساتھ گھتم گھتا ہوئے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس اہلکاروں کے ساتھ رہنماؤں اور کارکنوں نے ہاتھا پائی بھی کی، ریلی کے شرکاء نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھینا اور وردی پھاڑی۔

پولیس نے ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ شرکا کے ساتھ موجود مسلح افراد نے پولیس اہلکاروں پر اسلحہ تانا، شرکا نے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی کی۔

ریلی سے دس افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے