اہم خبریں متفرق خبریں

کرکٹر حارث رؤف کی مداح کے ساتھ لڑائی، وائرل ویڈیو میں کیا کہا؟

جون 18, 2024 2 min

کرکٹر حارث رؤف کی مداح کے ساتھ لڑائی، وائرل ویڈیو میں کیا کہا؟

Reading Time: 2 minutes

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے ان کی ایک مداح کے ساتھ تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد کہا ہے کہ ’اگر بات میرے والدین یا خاندان پر آئے گی تو میں جواب دینے میں ہچکچاؤں گا نہیں۔‘

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس مسئلے کو سوشل میڈیا پر نہ لانے کا فیصلہ کیا تھا، لیکن اب کیونکہ ویڈیو سامنے آ چکی ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ اس پر بات کرنا ضروری ہے۔‘

سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کے بارے میں یہ واضح نہیں کہ آیا یہ ویڈیو نئی ہے یا پرانی۔

اس ویڈیو میں حارث رؤف کو اپنی اہلیہ کے ساتھ سڑک پر چہل قدمی کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اسی دوران ان کا ایک فین کے ساتھ سخت الفاظ کا تبادلہ ہوتا ہے اور حارث رؤف غصے کا اظہار کرتے ہیں۔

امریکہ میں موجود حارث رؤف کرکٹ مداح کو مارنے کے لیے آگے بڑھتے ہیں تو ان کی اہلیہ اور کچھ لوگ ان کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل 54 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں کرکٹر اور فین کے درمیان ہونے والی بات چیت واضح نہیں تاہم ویڈیو میں حارث رؤف یہ کہتے ہیں کہ ’آپ کے والد نے یہ تربیت کی ہے۔‘

اسی دوران ایک کرکٹ مداح ان سے کہتا ہے کہ صرف ایک تصویر کی درخواست کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ’انڈین ہے یہ‘، جس کے جواب میں فین کہنا ہے کہ نہیں ’پاکستان سے ہوں‘۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر صارفین اس ویڈیو کو شیئر کر رہے ہیں۔

سپورٹس جرنلسٹ فرید خان نے لکھا کہ مداحوں کو بھی تمیز کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کھلاڑی فیملیز کے ساتھ ہوتے ہیں اور ان کی بھی ذاتی زندگی ہوتی ہے۔
انہوں نے لکھا کہ حارث رؤف بھی غصے میں تھے جو اچھی بات نہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے