نو مئی میں ہماری دو، دو سال سزا بنتی ہے: شیخ رشید
Reading Time: < 1 minuteسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حالات خراب اور معاشی صورتحال تشویشناک ہے۔ میں نے بطور وزیر 5سال معافی دی، اسٹیبلشمنٹ سے عام معافی کی اپیل کرتا ہوں۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک میں اُن کا کہنا تھا کہ آپ نےصنم جاوید کو وکیل کے چیمبر سے اٹھایا، پولیس نے اپنے ساتھ کچھ اور لوگوں کے وقار کا ستایاناس کیا۔
بہتر ہے ہمیں 2,2سال سزا بنتی ہے وہ دیتے تو کاٹ لیتے۔
بجلی کے نرخ بڑھانے جا رہے ہیں،اپ اس ملک میں چھینا جھپٹی چاہتے ہیں
اپ حالات اتنے خراب کر دیں گے کہ سنبھالے نہیں جائیں گے
یہ سیاستدانوں کا کام نہیں، غریب زندہ مر گیا ہے،
686مقدمات ہیں، اگر ایک ایک ہفتہ جرح ہو تو 10سال ختم نہیں ہوتے
ملک کینیا بننے جا رہا ہے، کے پی اور بلوچستاں میں کیا حالات ہیں
ملک میں لوگ اس حکومت پر لعنت بھیجتے ہیں، خدا کے لئے اپنی عزت اور ملک بچائیں
ہمیں کرینوں پر لٹکا دیں، سزا دیں لیکن ملک بچالیں۔ ملک کی معیشت ان سے نہیں سنبھل رہی
نواز شریف نیا بیانیہ لائے گا،اور عوام ذلیل ہونے کے لئے رہ جائے گی
عمران خان کو کیسے چھوڑیں گے،روز کہتے ہیں وہ ارہا ہے،وہ نہیں ارہا
قبر ایک اور مردے 3ہیں. نواز، شہباز کا بھی اب فیصلہ ہو گا، ایک مشرق دوسرا مغرب کو بھاگے گا
گرمی میں لوگ مر رہے ہیں کسی کو احساس نہیں
انھوں نے اپنے کیسسز ختم کرائے
77لاکھ لوگوں نے ملک چھوڑنے کے لئے پاسپورٹ جمع کروا دیے
خالی نوکریوں پر بھی پابندی لگا دی
عدلیہ کو سلام ہے، مخصوص نشستوں پر تاریخی فیصلہ کیا ہے اور ملک کو بچانے میں تاریخی کردار ادا کرے گی۔