محکمہ موسمیات کا فلڈ وارننگ سسٹم چوری، مقدمہ درج
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کے محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اُس کا سیلاب کی اطلاع دینے والا سسٹم چوری کر لیا گیا ہے۔
جمعے کو محکمہ موسمیات کے انجینیئر عثمان نے راولپنڈی کے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کرتے ہوئے بتایا کہ نالہ لئی پر لگایا گیا سیلابی صورتحال بتانے والا مکمل نظام چوری کر لیا گیا ہے۔
چوری کی یہ واردات رات ایک بجے کے لگ بھگ ہوئی۔
مقدمے کے مطابق لگایا گیا نظام نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح کے بارے میں بتاتا تھا۔
اس نظام میں تین بڑی بیٹریاں اور دیگر آلات نصب تھے۔
Array