اہم خبریں متفرق خبریں

خلیل الرحمان قمر کو ’ہنی ٹریپ کرنے والے‘ 12 ملزمان گرفتار

جولائی 22, 2024 < 1 min

خلیل الرحمان قمر کو ’ہنی ٹریپ کرنے والے‘ 12 ملزمان گرفتار

Reading Time: < 1 minute

لاہور پولیس نے کہا ہے کہ ڈرامہ نگار و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر کے ساتھ ہونے والی واردات کے ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

پیر کو ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ (او سی یو) عمران کشور نے لاہور میں پریس کانفرنس میں بتایا کہ او سی یو ماڈل ٹاؤن نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

ڈی جی او سی یو کے مطابق گرفتار ملزمان میں آمنہ عروج، ممنون حیدر، ذیشان قیوم، جاوید اقبال، تنویر احمد، فلک شیر، قیصرعباس، رشید احمد، میاں خان، بابرعلی، شمائل بی بی اور مریم شہزادی شامل ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ’خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کو بھی گرفتار کر لیا گیا جس سے مختلف پہلوؤں سے تفتیش جا رہی ہے۔‘

ڈرامہ نگار کی درخواست پر اغواء اور ڈکیتی کی دفعات کے تحت تھانہ سندر لاہور میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خلیل الرحمان قمر کو اغواء کر کے ان سے ایک کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے۔ تاوان کی رقم نہ دینے پر ملزمان نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔‘

ملزمان کو وقوعہ کے چند گھنٹوں بعد ہی ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا اور ان سے وقوعہ میں استعمال ہونے والی تین گاڑیاں ، وائر لیس سیٹ، جدید رائفلیں، پسٹلز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔

ڈی جی نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آرگنائزڈ کرائم یونٹ لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔
’ملزمان کو پراسیکیوشن پارٹنر شپ کی مدد سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔‘

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے