پاکستان

مظفرآباد کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، کراچی سے آنے والی بس پھنس گئی

جولائی 27, 2024 < 1 min

مظفرآباد کے قریب لینڈ سلائیڈنگ، کراچی سے آنے والی بس پھنس گئی

Reading Time: < 1 minute

کشمیر کے صدر مقام مظفرآباد کے کوہالہ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق دولائی کے مقام پر ایک مسافر کوچ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی تاہم مسافر محفوظ رہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ کراچی سے مظفرآباد آنے والی مسافر بس پہلے سے متحرک لینڈ سلائیڈ میں پھنس گئی اور مسافروں نے گاڑی سے کود کر جانیں بچائیں۔

پولیس اور مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ مشینری کے ہمراہ موقع پر پہنچی اور بس کو متحرک سلائیڈ سے نکانے کے لیے آپریشن شروع کیا۔

مٹی کے تودے سے بننے والے کیچڑ کے باعث بس کو نہ نکالا جا سکا جس سے بس کے دریا میں گر جانے کا خدشہ ہے۔

پولیس کے مطابق مری سے براستہ کوہالہ مظفرآباد جانے والی شاہراہ پر ہر قسم کی ٹریفک معطل ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے