اہم خبریں متفرق خبریں

ضلع کرم کے شہر پارا چنار میں قبائل کی جھڑپیں، 22 ہلاک

جولائی 28, 2024

ضلع کرم کے شہر پارا چنار میں قبائل کی جھڑپیں، 22 ہلاک

ضلع کرم میں متحارب قبائل میں زمین کی ملکیت کے تنازعے پر جھڑپیں پانچویں روز بھی جاری ہیں جن میں اب تک 22 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہو چکے ہیں۔

پاراچنار پولیس کے مطابق ضلع کرم کے دو قبائل کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری ہے اور ان جھڑپوں میں اب تک 22 افراد ہلاک اور 112 زخمی ہوئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فریقین کے درمیان زمین کے تنازعے پر تصادم شروع ہوا۔جس کے بعد مختلف علاقوں میں جھڑپیں شروع ہوئیں۔

پولیس کے مطابق پاراچنار کی ضلعی انتظامیہ اور فورسز اور جرگہ فائر بندی میں مکمل ناکام ہو گیا ہے ۔

متاثرہ علاقے میں پولیس و سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری موجود ہے تاہم اس دوران پاراچنار و سدہ شہر پر درجنوں راکٹ فائر کئے گئے۔

پاراچنار کو پشاور سے ملانے والی مرکزی شاہراہ بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے۔

علاقے کے رُکن قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ ہسپتال اور مارکیٹ میں ادویات ختم ہو گئی ہیں جبکہ رُکن صوبائی اسمبلی نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فائر بندی کے لیے فوری اقدامات کرے۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے