پاکستان

ڈسپلن کی خلاف ورزی، شیر افضل مروت کو تحریک انصاف نے فارغ کر دیا

اگست 3, 2024 < 1 min

ڈسپلن کی خلاف ورزی، شیر افضل مروت کو تحریک انصاف نے فارغ کر دیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے انہیں پارٹی سے نکال دیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جمعے کی شب دیر گئے جاری کردہ اعلان کے مطابق پارٹی کے نظم کی کھلی خلاف ورزی کی بنیاد پر شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت کی گئی ہے۔

اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’شیر افٖضل مروت کو بیان بازی میں حدود و قیود کا خیال رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔‘

اعلان کے مطابق ’اس حوالے سے ایک کمیٹی ان کے بیانات، ٹویٹس اور میڈیا کے ساتھ ان کی گفتگوؤں کی مانیٹرنگ کرتی رہی۔‘
’اب وہ کمیٹی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ شیر افضل مروت کے نزدیک پارٹی کے قواعد اور نظم و ضبط کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور وہ خود کو ان ضوابط سے بالاتر سمجھتے ہیں۔‘

اعلان میں مزید کہا گیا کہ ’شیر افضل مروت کے ان اقدامات کی وجہ سے پارٹی کے امیج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔‘

اعلان کے مطابق شیر افضل مروت کے حالیہ بیانات اور ان کے خلاف شکایات کو مدنظر رکھتے ہوئے کمیٹی نے ان کی پارٹی کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کی بانی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منظوری دی گئی ہے۔‘

’کمیٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ شیر افضل مروت ایک معزز شخصیت ہیں انہیں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کی حیثیت سے حاصل کی گئی قومی اسمبلی کی سیٹ سے استعفیٰ دے دینا چاہیے اور نئے سرے سے الیکشن لڑنا چاہیے۔‘

اس اعلان پر پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل فردوس شمیم نقوی کے دستخظ ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے