آئی ایس پی آر اپنے اعمال دیکھے، قوم ان کے خلاف ہے: عمران خان
Reading Time: 2 minutesپاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر فوج نو مئی کے ملزمان کو معافی نہیں دے گی تو ہم بھی فوج کو معاف نہیں کریں گے۔
جمعرات کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ آئی ایس پی آر نے کہا کہ وہ 9 مئی پر معافی نہیں دیں گے تو ہم بھی معاف نہیں کریں گے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ظلم ہمارے ساتھ ہوا، ہمارے 10 ہزار لوگوں کو جیل میں ڈالا گیا،
ہمیں الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا ہمارے پارٹی پر پابندی لگائی گئی۔
عمران خان نے کہا کہ وہ سانحہ 9 مئی کے متاثرہ ہیں اور انصاف چاہتے ہیں۔ ہم نے چیف جسٹس سے بھی کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ ہماری 25 مئی کی پٹیشن کو نہیں سنا گیا۔ مجھے رینجرز کی جانب سے اغواء کیا گیا، سپریم کورٹ نے کہا یہ غیر قانونی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے اور میرے وکلاء کو مارا گیا ہمیں گھسیٹ کر لے کر گئے، کیا آئی ایس پی آر کی عزت ہے اور کسی کی عزت نہیں ہے۔ میرے اغواء پر مجھ سے معافی مانگی جائے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پی ٹی آئی کا ایک بھی کارکن آیا تو معافی مانگوں گا۔
سانحہ 9 مئی میرا کوئی کارکن ہوا تو اس کو پارٹی سے نکال دوں گا
سی سی ٹی وی فوٹیج سے ہمارا جرم ثابت ہوا تو معافی مانگوں گا
ائین ہمیں اجازت دیتا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ اور جی ایچ کیو کے سامنے پرامن احتجاج کریں، آئی ایس پی آر اپنے اعمال دیکھیں۔
مشرف نے نواز شریف، آصف زرداری کے کیسسز دیکھائے، ان کو این آر او ٹو دیا گیا
نواز شریف اور آصف زرداری کے 1100 ارب روپے کے کیسسز معاف کیئے گئے
20 سیٹوں والی جماعت کو دھاندلی زدہ الیکشن سے پھر ہم پر مسلط کر دیا گیا
آئی ایس پی آر اپنے اعمال سے خود کو ذلیل کر رہی ہے
یہ ایک قومی ادارہ ہے اور اس کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، آئی ایس پی آر کے اعمال سے عوام ان کے خلاف ہو چکی ہے*
عوام ایک طرف ہے اور یہ دوسری طرف کھڑے ہیں
صوابی کے جلسے نے ثابت کر دیا کہ عوام کیا چاہتی ہے
*فوج بات نہیں کرنا چاہتی تو نہ کرے، ہم بھی بات نہیں کریں گے*
*ہم فارم 47 والی حکومت سے کسی صورت بات نہیں کریں گے*
معافی وہ مانگتا ہے جس نے غلطی کی ہے، ہم نے کوئی غلطی نہیں کی
میرا نام، نواز شریف، آصف زرداری اور شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
بنگلہ دیش کے حالات کے بعد ملک میں کچھ برا ہونے جارہا ہے
محسن نقوی کی اہلیہ کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالا جائے اس کی 500 ملین کی پراپرٹی ملک سے باہر ہے