پاکستان

کراچی کارساز حادثے کی ملزمہ ڈرائیور آئس کا نشہ کرتی ہیں: میڈیکل رپورٹ

اگست 28, 2024 < 1 min

کراچی کارساز حادثے کی ملزمہ ڈرائیور آئس کا نشہ کرتی ہیں: میڈیکل رپورٹ

Reading Time: < 1 minute

کراچی کے علاقے کارساز میں گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی کو کُچلنے والی ملزمہ ڈرائیور نتاشا دانش اقبال کی وہ میڈیکل رپورٹ تاخیر کے بعد سامنے آئی ہے جو حادثے کے بعد اُن کے یورین اور خون کے نمونوں کے تجزیے پر مبنی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ منشیات کے استعمال کرنے کے حوالے سے مثبت ہے۔

وہ پولیس افسران جنہوں نے یہ رپورٹ دیکھی ہے اُن کے مطابق ملزمہ کے یورین کے نمونوں میں آئس منشیات کی موجودگی پائی گئی ہے تاہم خون کے نمونوں میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی۔

منشیات کے استعمال سے متاثرہ افراد کی بحالی کے ایک مرکز میں کام کرنے والے ڈاکٹر کے مطابق آئس کےاستعمال سے انسان کا مرکزی اعصابی نظام متاثر ہو جاتا ہے۔

طبی رپورٹ یہ بھی بتاتی ہے کہ ملزمہ کے نمونوں میں نفسیاتی عارضے کے لیے استعمال کی گئی ادویات کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

پولیس افسران کے مطابق ملزمہ نتاشا کی میڈیکل رپورٹ سربمہر کر دی گئی ہے۔

طبی رپورٹ کے بعد اب مقدمے کی دفعات ممکنہ طور پر تبدیل کی جا سکیں گی یا نئی دفعات بھی شامل کی جا سکتی ہیں۔

پولیس حکام اور قانونی ماہرین کے مطابق ایف آئی آر میں ممکنہ طور پر موٹروہیکل آرڈیننس کی دفعہ بھی شامل کی جا سکتی ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے