اہم خبریں متفرق خبریں

آئی ایس پی آر! سن لو ہم کوئی جانور نہیں: گنڈاپور

ستمبر 8, 2024 2 min

آئی ایس پی آر! سن لو ہم کوئی جانور نہیں: گنڈاپور

Reading Time: 2 minutes

خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صحافی اور میڈیا ہاؤسز بکاؤ مال ہیں۔

اتوار کی رات اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں گنڈاپور کا کہنا تھا کہ یہ صحافی نہیں یہاں مینوں نوٹ وکھا میرا موڈ بنے کا معاملہ ہے۔
یہ میڈیا والے نوٹ لے کر ضمیر بیچتے ہیں، یہ بکاؤ میڈیا صحافت نہیں دلالی کر رہا ہے۔

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ عمران خان کو آخری ملاقات میں بتا دیا ہے کہ اب جو کریں گے ہم کریں گے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا ملٹری ٹرائل ہوگا تو سنو خواجہ آصف یہ تمہارا باپ بھی نہیں کرسکتا۔

میں بھی فوجی ہوں، فوج کا بیٹا اور بھائی ہوں یہ فوج ہماری ہے۔

لاہور جلسہ کی اجازت ہو یا نہ ہو لاہور میں جلسہ ہوگا۔

پٹھانوں کی کہاوت ہے کہ بارات بھی لے کر آتے ہیں ڈھول بھی۔

اگر دو ہفتوں میں عمران خان رہا نہ ہوا تو پھر ہم اڈیالہ سے لے جائیں گے۔

9 مئی بہانہ ہے عمران خان نشانا ہے۔ جو اس پر ظلم ہوا وہ لاھور کے جلسے میں بتاؤں گا۔
ڈھول بھی آئیں گے، باجے اور باراتی بھی آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج ملک بھر سے آنے والے کارکنان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، آپ سب کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت دیتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں کسی کا باپ بھی آپ کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، بانی چیئرمین نے ہمیشہ پاکستان کی بات کی ہے۔

عمران خان نے ہمیشہ آپ کی بات کی ہے، نواز شریف اور مریم نواز کو این آر او دیا جاتا ہے،
بانی چیئرمین جیل میں بیٹھ کر جیت جاتا ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سپریم کورٹ سے پوچھتا ہوں کہ تم نے آئین کی پاسداری کیوں نہیں کی۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ تمام اداروں کے اہلکار سن لیں تم نے آئین کا حلف اٹھایا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر سن لو ہم کوئی جانور نہیں ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے جلسے سے خطاب میں کہا کہ آج بانی چیئرمین پی ٹی آئی کے ٹائیگرز کو سلام پیش کرتا ہوں۔
کہا گیا کہ ہم اسلام آباد کو پنجرہ نہیں بنانا چاہتے،
اسلام آباد کو کینٹرز لگا کر پنجرہ بنا دیا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین لیڈر تھے، ہیں اور رہیں گے، آج مرضی کی قانون سازی کی جا رہی ہے، بلوچستان ہاتھ سے نکل رہا ہے۔

مرضی کے کورٹ بنائے جا رہے ہیں، ہم مرضی کے کورٹ نہیں بنانے دیں گے، بانی چیئرمین آپ کے حقوق کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جلد بانی چیئرمین آپ کے درمیان ہوں گے اور وہ اس ملک کے دوبارہ وزیراعظم ہوں گے، لوگ یہ ظلم و ستم بھولنے والے نہیں ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں مہنگائی اور لاقانونیت کے خلاف نکلیں گے۔

میں مقتدر حلقوں سے کہتا ہوں کہ راستہ نکالو اس سے پہلے کہ ہم بند گلی میں چلے جائیں،
اس جلسے کے لئے ہم نے چھ مہینے انتظار کیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے