اہم خبریں متفرق خبریں

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

ستمبر 23, 2024

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک آئی ایس آئی کے نئے سربراہ مقرر

پاکستان کے وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) کا سربراہ تعینات کر دیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک ۳۰ ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے