اہم خبریں متفرق خبریں

کراچی میں ایک گھر سے چار خواتین کی گلے کٹی لاشیں برآمد

اکتوبر 19, 2024 < 1 min

کراچی میں ایک گھر سے چار خواتین کی گلے کٹی لاشیں برآمد

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں چار خواتین کو گلے کاٹ کر قتل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق زینب آرکیڈ بانٹوا گلی میں فلیٹ کی ساتویں منزل سے چار خواتین کی گلے کٹی لاشیں ملی ہیں۔

لاشوں کی شناخت مدیحہ دختر فاروق عمر18 سال، عائشہ زوجہ علی عمر19 سال، شہناز زوجہ فاروق عمر50 سال، علینہ دختر عبدالرزاق عمر12 سال سے کی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والی خواتین کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی ہیں۔

لاشوں کو چھیپا ایمبولینس سروس کے ذریعے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق قتل کی واردات کے وقت گھر میں صرف یہی چاروں خواتین موجود تھیں جن لاشیں الگ الگ کمروں سے ملی ہیں۔

پولیس کی ابتدائی تفتیش میں موقع واردات سے آلہ قتل نہیں مل سکا جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ بانٹوا گلی میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

پولیس کو گھر کے سربراہ محمد فاروق نے بتایا کہ ماری جانے والی خواتین اُن کی بیوی، بیٹی، نواسی اور بہو شامل ہیں۔

گھر کے سربراہ نے بتایا کہ واردات کے وقت وہ اور اُن کے دونوں بیٹے گھر پر نہیں تھے۔

محمد فاروق نے بتایا کہ گھر پہنچنے پر دروازہ کھٹکھٹایا اور جب کوئی نہیں آیا تو بیٹے نے آ کر اپنے پاس موجود چابی سے دروازہ کھولا۔
محمد فاروق کے مطابق اُن کو کسی پر شک ہے اور نہ ہی کسی سے دشمنی ہے۔

کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے لیے گھر کے سربراہ محمد فاروق اور اُس کے بیٹے سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے