اہم خبریں متفرق خبریں

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا الوداعی ریفرنس، پانچ ججز نے شرکت نہ کی

اکتوبر 25, 2024 < 1 min

چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کا الوداعی ریفرنس، پانچ ججز نے شرکت نہ کی

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر اُن کے اعزاز میں فُل کورٹ ریفرنس میں سپریم کورٹ کے پانچ ججز نے شرکت نہیں کی.

جمعے کی صبح اٹارنی جنرل عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین فاروق نائیک اور سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے اپنی تقاریر میں اُن کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

جن ججز نے الوداعی ریفرنس میں شرکت نہیں کی اُن میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شہزاد ملک شامل ہیں۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ آج اپنی مدت پوری کر کے ریٹائر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بطور جج 15 سال اور بطورِ چیف جسٹس 13 ماہ ذمہ داریاں سرانجام دیں۔

قاضی فائز عیسیٰ کا تعلق بلوچستان کے علاقے پشین سے ہے۔ وہ 26 اکتوبر 1959 کو بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پیدا ہوئے تھے۔

گزشتہ رات سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل کی جانب سے چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جبکہ جمعے کی صبح فُل کورٹ ریفرنس منعقد کیا گیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے