پاکستان

نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دو سینیئر ججز کو ساتھ ملا لیا

اکتوبر 26, 2024 < 1 min

نئے چیف جسٹس یحیی آفریدی نے دو سینیئر ججز کو ساتھ ملا لیا

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے نئے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اُٹھا لیا ہے۔

‎جسٹس یحییٰ آفریدی کے 30ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے ‎حلف برداری کی تقریب سنیچر کو ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدرِ پاکستان آصف زرداری نے جسٹس یحییٰ آفریدی سے حلف لیا۔

‎تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، مسلح افواج کے سربراہان، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
‎وزیراعلٰی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

‎سپریم کورٹ کی جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ سمیت ریٹائرڈ ججز بھی تقریب میں موجود تھے۔

‎حلف برداری کی تقریب ختم ہونے پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سپریم کورٹ پہنچے جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

سینیئر ججز کو ساتھ ملا لیا

سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی حلف برداری کے بعد یہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔
تین رکنی کمیٹی کے سربراہ جسٹس یحیٰ آفریدی ہوں گے اور سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر اس میں شامل ہوں گے۔

کمیٹی میں 20 ستمبر کے آرڈیننس کے بعد تبدیلی کر دی گئی تھی۔
23 ستمبر کو سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے صدارتی آرڈیننس اور اس کے تحت ججز کمیٹی کی تشکیل نو پر سوالات اٹھائے تھے۔

حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں ترمیم کرکے ججز کمیٹی کی ہئیت تبدیل کی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے