اہم خبریں متفرق خبریں

دہشت گردی کا مقدمہ، ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت

اکتوبر 31, 2024 < 1 min

دہشت گردی کا مقدمہ، ایمان مزاری اور ہادی علی کی ضمانت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم وکلا ایمان مزاری اور اُن کے شوہر ہادی علی کی دہشت گردی کے مقدمے میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ضمانت منظور کر لی ہے۔

جمعرات کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے معروف وکلا کی ضمانت منظور کی.

ملزمان کی جانب سے وکیل ریاست علی آزاد، قیصر امام ایڈووکیٹ، زینب جنجوعہ اور احسن پیرزادہ پیش ہوئے.

دو دن قبل اسلام آباد کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے وکیل ایمان مزاری اور ان کے شوہر عبدالہادی علی کو کارِ سرکار میں مداخلت کرنے اور دہشتگردی کے مقدمے میں تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

منگل کو انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کو پولیس نے جج ابوالحسنات کے سامنے پیش کیا اور 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔

دورانِ سماعت پروسکیوٹر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ایمان مزاری اور عبدالہادی علی نے غیر قانونی طور پر سڑک سے بیریئرز ہٹانے کی کوشش کی۔

اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر کے خلاف دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی تھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے