پاکستان

چین کے بارے میں دفترِخارجہ کا بیان بے ہودہ ہے: شیخ رشید

نومبر 4, 2024 < 1 min

چین کے بارے میں دفترِخارجہ کا بیان بے ہودہ ہے: شیخ رشید

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ چین جیسے عظیم ملک جس کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے اُس کے بارے میں دفتر خارجہ کا بیان بے ہودہ، ناشائستہ اور غیرپارلیمانی ہے۔

پیر کو راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ پوری قوم فارن آفس کے بیان پر لعنت بھیجتی ہے۔

چین کو ناراض کرنے پر اس حکومت کو کبھی معاف نہیں کروں گا۔

آج بھی ہماری حاضری لگی ہے، 14، 14 کیس ہیں، کیس کی تھوک کے بھاو ہیں، بہت ظلم کیا جارہا ہے، انڈر گراونڈ کیس ہیں،

وزرات خارجہ نے چین کو جو بیان دیا اس پر لعنت ہے، ایران اور چین نے اپنی فوج کو تیاری کا حکم دے رکھا ہے۔ کل امریکہ کا الیکشن بھی آ جائے گا۔ امریکی الیکشن کا نتیجہ پوری دنیا پر اثر ڈالتا ہے۔

قوم پر ظلم نہ کرو کہ بغاوت پر اتر آئے
قوم سے خوف ختم ہو چکا ہے، ہم نے 40 دن کا چلہ کاٹا ہے صحت اب تک نہیں ٹھیک
شکر ہے انتظار پنجوتھہ واپس آ گیا ہے، کیا اسٹوری بنائی گئی۔
بزدل آدمی 100 بار مرتا ہے اور مضبوط آدمی ایک بار مرتا ہے۔ ریڑھی والا اس وقت بھی عدالت کے اندر موجود ہے۔

پی آئی اے کو ایسے بیچ رہے ہیں جیسے باپ کا مال ہو، حکومت بیٹھ چکی ہے، پی آئی اے کی جگہ اپنے فلیٹ بیچ دے۔

سٹییٹ بنک یا ایف بی آر ثابت کرے حکومتی عہدیداروں کے دوروں سے کوئی سرمایہ کاری آئی۔

زمین پر ٹیکس بڑھا دیے گئے، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا۔
کسی کا فریکچر ہے کسی کو موشن لگ گئے سب باہر بھاگ رہے ہیں، ان کے آخری دن آگئے ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے