کھیل

آسٹریلوی میدانوں میں پاکستان کی 22 برس بعد کرکٹ سیریز میں جیت

نومبر 10, 2024 < 1 min

آسٹریلوی میدانوں میں پاکستان کی 22 برس بعد کرکٹ سیریز میں جیت

Reading Time: < 1 minute

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے فیصلہ کُن میچ میں پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ہے۔

میلبرن کے پرتھ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 140 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

تین میچوں کی سیریز میں عمدہ بولنگ پرفارمنس پر حارث رؤف کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے ایوارڈز دیے گئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے 2002 میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں دو، ایک سے شکست دی تھی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے