پاکستان

شمالی وزیرستان میں رات گئے ڈرون حملے میں ماں چار بچوں سمیت قتل

نومبر 14, 2024 < 1 min

شمالی وزیرستان میں رات گئے ڈرون حملے میں ماں چار بچوں سمیت قتل

Reading Time: < 1 minute

پاکستانی فوج نے شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کو ایک ڈرون حملے کے ذریعے نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے تاہم مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ حملے میں تباہ ہونے والے دو گھروں میں ایک خاتون اپنے چار بچوں سمیت ماری گئی ہے۔

مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شمالی وزیرستان کے گاؤں تپی کے ایک گھر پر ڈرون حملہ کیا گیا۔

فوجی ذرائع نے ڈرون حملے کی تصدیق کی تاہم کہا کہ اس میں کالعدم شدت پسند تنظیم کے کمانڈر کو نشانہ بنایا گیا۔

سکیورٹی ذرائع نے تسلیم کیا کہ کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کو حملے میں ہلاک کر دیا گیا تاہم قریبی دو گھروں میں عام افراد نشانہ بن گئے۔

مارے جانے والے عام شہریوں میں 35 سالہ احمد بی بی اور اُن کے چار بچے شامل ہیں۔ دیگر 16 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

مارے گئے بچوں میں 15 سالہ نبسم بی بی، 12 سالہ سمیہ بی بی، سات سالہ سید رحمان اور پانچ سالہ رابعہ شامل ہیں۔

زخمی شہریوں میں سات خواتین اور نو بچے ہیں۔

مقامی پولیس نے دھماکے کی تصدیق کی تاہم کہا کہ نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔

تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے