اہم خبریں

بنوں میں چیک پوسٹ پر حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار مارے گئے

نومبر 20, 2024 < 1 min

بنوں میں چیک پوسٹ پر حملے میں 12 سکیورٹی اہلکار مارے گئے

Reading Time: < 1 minute

ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں مالی خیل سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے میں 12 اہلکار جان سے چلے گئے جبکہ 5 سے زائد زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

پاکستان کے فوجی ترجمان کے مطابق مسلح افراد نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرائی جس سے زور دار دھماکہ ہوا اور چھت گر گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے چیک پوسٹ میں گھس کر فائرنگ کی جبکہ دھماکے سے قریبی گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

فوجی ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد بھی مارے گئے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے