پاکستان میں صرف 2 فیصد لوگ ایکس استعمال کرتے ہیں: وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی
پاکستان کی وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ ملک میں صرف دو فیصد افراد ایکس استعمال کرتے ہیں اور اس کو وزرات داخلہ کی ہدایت پر بند کیا گیا۔
اتوار کو جیو نیوز سے گفتگو میں اُن کا کہنا تھا کہ ایکس کو بند کرنے کی وجہ اظہار رائے کی آزادی کو روکنا نہیں بلکہ سکیورٹی وجوہات ہیں۔