اور پھر ہالی وُڈ کی شاندار اداکارہ ڈیمی مور نے گولڈن گلوب جیت لیا
Reading Time: < 1 minuteمعروف امریکی اداکارہ ڈیمی مور نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا ہے۔
ڈیمی مور نے کہا کہ 45 سال سے اداکاری کررہی ہوں لیکن یہ پہلا ایوارڈ ملا ہے۔
موشن پکچر، میوزیکل یا کامیڈی میں بہترین اداکارہ کا گولڈن گلوب حاصل کرنے کے بعد ڈیمی مور نے اپنے کیریئر کا پہلا اداکاری کا ایوارڈ اپنے طویل کیرئیر میں حاصل کیا۔ ڈیمی مور نے فلم "دی سبسٹنس” میں عمر رسیدہ مشہور شخصیت کے طور پر اپنی بریک پرفارمنس کے لیے جیتا۔
ایوارڈ جیتنے کے بعد اُن کا کہنا تھا کہ میں ابھی بے یقینی میں ہوں۔ میں یہ کام ایک طویل عرصے سے کر رہی ہوں — جیسے، 45 سال سے زیادہ — اور یہ پہلا موقع ہے جب میں نے بطور اداکار کچھ جیتا ہے،”
مور جن کی عمر 62، نے اتوار کو لاس اینجلس کے بیورلی ہلٹن میں اسٹیج سے کہا۔ رات "میں بہت عاجزی کا اظہار کرتی ہوں اور شکر گزار ہوں۔”
گولڈن گلوب ایوارڈ م دو شعبوں میں ایوارڈ دیے جاتے ہیں۔ ایک ڈرامہ فلم میں اور دوسرا کامیڈی یا میوزیکل فلم کی کیٹیگری میں۔
دوسرے ایوارڈ کے لیے بہت سخت مقابلہ تھا۔ جس میں اینجلینا جولی، نکول کڈمین، کیٹ ونسلٹ اور پامیلا اینڈرسن نامزد تھیں لیکن ایوارڈ فلم ”آئی ایم سٹل ہئیر“ کی فرنینڈا ٹورس نے جیتا۔
وہ دوسری برازیلین اداکارہ ہیں جنھوں نے یہ اعزاز حاصل کیا ہے۔ پہلی برازیلین اداکارہ ان کی والدہ فرنینڈا مونٹی نیگرو تھیں۔
بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین اداکار کے ایوارڈ دا بروٹلسٹ نے جیتے۔ یہ فلم ابھی تک کسی سٹریمنگ سروس پر نہیں۔