پاکستان

عمرے پر جانے والے خاندان کے سامان میں ایئرپورٹ کارگو سٹاف نے منشیات چھپا دی

فروری 2, 2025 < 1 min

عمرے پر جانے والے خاندان کے سامان میں ایئرپورٹ کارگو سٹاف نے منشیات چھپا دی

Reading Time: < 1 minute

لاہور سے عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے خاندان سے منشیات ملنے کے واقعے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔

لاہور ایئرپورٹ پر عمرے کی ادائیگی کے لیے جانے والے افراد کے بیگ میں منشیات ڈالی گئی۔

انسداد منشیات کے محکمے (اے این ایف) کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے کارگو ملازمین نے عمرہ زائرین کے بیگ میں چرس چھپائی۔

اے این ایف حکام نے بتایا کہ کارگو ملازمین نے حاجیوں کے بیگ کا ٹیگ تبدیل کر دیا تھا۔

اے این ایف کے مطابق ایئرپورٹ کارگو کے 9 ملازمین کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کر لیا۔

لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندان میں زکریہ بیگم، فرحانہ، فوزیہ، ہارون علی اور عزیز احمد شامل تھے جو عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے تھے

عمرے کی ادائیگی کے لیے متاثرہ خاندان کی روانگی 28 دسمبر کو ہوئی تھی۔

اے این ایف نے سعودی حکومت سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

حکام کے مطابق ملزم وقاص نے راشد، اکرم کو منشیات دی، بیگ عبید نے ٹیگ کیا، ملزمان کو کیمروں کی فوٹیج کی مدد سے لاہور ائیرپورٹ کے کارگو سے پکڑا۔

سیکیورٹی حکام کے مطابق عمرے کی ادائیگی کے لیے گئے تمام افراد کو سعودی اداروں نے پکڑ لیا تھا جو بے گناہ تھے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں مرغزار کالونی کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے