سیہون میں لعل شہباز قلندر جانے والی بس کو حادثہ، 10 ہلاک
Reading Time: < 1 minuteریسکیو 1122 سندھ کے مطابق خیرپور میرس میں رانی پور کے قریب سیہون جانے والے زائرین کی کوچ کے حادثے میں 10 مسافر ہلاک جبکہ 44 زخمی ہو گئے۔
سنیچر کی دوپہر ہائی وے ریسکیو آپریشن کے دوران زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ زائرین کی کوچ لال شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر درگاہ جا رہی تھی۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول کو اطلاع موصول ہوتے ہی ہائی وے ریسکیو ٹیم بمع ایمبولینس اور ہائی وے رسپانس وہیکل کے جائے وقوعہ پر پہنچی جہاں
حادثہ کوچ کے الٹ جانے سے پیش آیا۔
ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے جانبحق اور زخمی ہونے والے زائرین کو ریسکیو کرنے کا عمل مکمل کرلیا گیا۔
خیرپور میرس کے قریب حادثے میں اب تک 10 اموات جبکہ 44 سے زائد زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے گمبٹ اور رانی پور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔
صوبائی وزیر بحالیات مخدوم محبوب الزمان نے ڈی جی ریسکیو 1122، ڈاکٹر عابد جلال الدین شیخ کو ریسکیو 1122 کی مزید نفری کو بمعہ ضروری ساز و سامان جاعہ وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت جاری کی تھی۔