ایک مرلہ زمین کا تنازع، فائرنگ سے تین افراد قتل
Reading Time: < 1 minuteضلع چکوال سے ملحق تلہ گنگ میں مبینہ طور پر زمین کے تنازعے پر تین افراد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔
منگل کو تھری سٹارز میڈیا گروپ چکوال کی ایک رپورٹ کے مطابق کے فائرنگ کا واقعہ تلہ گنگ کے گاؤں ادلکہ میں پیش آیا۔
مقتولین میں دو سگے بھائی 25 سالہ عاطف حسین اور محمد زاہد اور ان کا کزن 25 سالہ عمران حسین شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مقتولین نے متنازع جگہ پر دیوار بنائی تھی جس کو مخالف فریق نے گرا دیا تھا۔
مقامی لوگوں کے مطابق ایک مرلہ زمین کا مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔
منگل دونوں بھائی اور ان کا کزن تلہ گنگ کچہری میں پیشی پر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق عمران حسین اور عاطف حسین موقع پر جان سے چلے گئے جبکہ محمد زاہد ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
Array