اہم خبریں

اپوزیشن رہنماؤں نے چیف جسٹس سے عمران خان کو درپیش مسائل پر بات کی: سپریم کورٹ

فروری 21, 2025 < 1 min

اپوزیشن رہنماؤں نے چیف جسٹس سے عمران خان کو درپیش مسائل پر بات کی: سپریم کورٹ

Reading Time: < 1 minute

پاکستان کی سپریم کورٹ نے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی سے اپوزیشن جماعت تحریک انصاف کے سات رُکنی وفد کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کیا ہے۔

جمعے کی شام جاری کیے گئے عدالتی بیان میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے جیل میں قید لیڈر عمران خان، دیگر رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش مسائل پر بات کی۔

بیان کے مطابق اپوزیشن رہنماؤں نے بتایا کہ پی ٹی آئی کے وکلاء کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے ملاقات میں چیف جسٹس سے کہا کہ ملک کے معاشی استحکام کا انحصار قانون کی حکمرانی پر ہے، اور معاشی بحالی تبھی ممکن ہے جب عدلیہ اپنے اختیارات کا استعمال کرے اور انتظامیہ کو جوابدہ بنائے۔

اعلامیے کے مطابق اپوزیشن وفد نے تسلیم کیا کہ عدلیہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے، اور زیر التواء مقدمات کو جلد نمٹانے سے ہی عوام کو ریلیف مل سکتا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے