اہم

افغان ٹیم کا شاندار کھیل، انگلش ٹیم شکست کھا کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر

فروری 26, 2025 < 1 min

افغان ٹیم کا شاندار کھیل، انگلش ٹیم شکست کھا کر چیمپئنز ٹرافی سے باہر

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کے اپنے دوسرے میچ میں انگلش ٹیم کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 8 رنز سےکامیابی حاصل کی۔

بدھ کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں افغان ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی پہلی وکٹ 11 اور دوسری 15 کے مجموعی سکور پر گری۔

رحمان اللہ گرباز چھ اور صدیق اللہ اتل چار رنز بنا کر پویلین لوٹے۔ تیسری وکٹ 37 کے مجموعی سکور پر گری جب رحمت شاہ چار رنز بنا کر آرچر کی گیند پر عادل رشید کو کیچ دے بیٹھے۔

ایک انتہائی مشکل صورتحال سے دوچار بیٹنگ لائن کو ابراہیم زدران نے شاندار سینچری سکور کر کے سہارا دیا۔

اُنہوں نے جارحانہ انداز میں 12 چوکوں اور چھ فلک شگاف چھکوں کی مدد سے 177 رنز سکور کیے۔

کپتان حشمت اللہ اور محمد بنی نے 40 چالیس رنز کی اننگز کھیلیں جبکہ عظمت اللہ عمرزئی نے 41 رنز سکور کیے۔

انگلش بولر جوفا آرچر نے تین اور لیام لونگسٹون نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جیمی اوورٹن اور عادل رشید کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

سوا 300 رنز بنانے والی افغان ٹیم نے اس کے بعد بولنگ میں بھی ردھم برقرار رکھا۔ جیت کے لیے 326 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم کی پہلی وکٹ 19 اور دوسری 30 کے مجموعی سکور پر گری۔

انگلش بلے باز جوئے روٹ شاندار 120 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 111 گیندوں کا سامنا کیا.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے