اہم خبریں

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سندھ سے تعلق رکھنے والے تین حجام قتل

مارچ 10, 2025 < 1 min

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں سندھ سے تعلق رکھنے والے تین حجام قتل

Reading Time: < 1 minute

بلوچستان کے علاقے پنجگور میں مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ایک دکان پر فائرنگ کر کے تین افراد کو قتل کر دیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق تینوں مقتولین کا تعلق سندھ سے ہے۔

لیویز حکام کے مطابق واقعہ پنجگور کی تحصیل گوارگو کاٹاگری کے مقام میں پیش آیا جہان نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے تین افراد ہلاک ہوئے۔

مارے جانے والے افراد کی شناخت عبدالستار ولد بجار سکنہ میر پور خاص، زبیر احمد سکنہ میرپور خاص اور محمد زمان ولد محمد خان کے ناموں سے کی گئی۔

لیویز کے مطابق مقتولین کاٹاگری میں نائی کے دوکان پر کام کرتے تھے، تینوں افراد دکان میں بیھٹے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کی جس سے تینوں موقع پر ہلاک ہو گئے۔

ادھر کوئٹہ سے بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مزدور حجام پیشہ افراد کا بے دردی سے قتل قابل مذمت ہے۔

ترجمان کے مطابق معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا وحشیانہ اور بربریت پر مبنی عمل ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا کہ مارے گئے مزدوروں کا تعلق سندھ سے ہے، ایسے واقعات صوبوں کے مابین نفرتیں پھیلانے کی سازش ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت نے دعویٰ کیا کہ ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے سیکورٹی فورسز نے کارروائی شروع کردی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ امن دشمن عناصر کو بلوچستان کا امن خراب نہیں کرنے دیں گے،
سیکورٹی ادارے متحرک ہیں، نقص امن میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے