جعفر ایکسپریس کے 155 مسافر رہا، 100 تاحال یرغمال
Reading Time: < 1 minuteپاکستان کی فوج کے ذرائع نے میڈیا کو بتایا ہے کہ بلوچستان کے علاقے بولان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے حملے کے بعد روکی گئی جعفر ایکسپریس ٹرین سے اب تک 155 مسافر بازیاب کرائے گئے جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، مسافروں میں سے 37 زخمی ہیں۔
فوج کے دعوے کے مطابق 27 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، آپریشن جاری ہے اور یرغمال مسافروں کے قریب خودکش حملہ آوروں کی موجودگی کی وجہ سے فوجی کارروائی میں احتیاط کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب کالعدم بی ایل اے کا دعویٰ ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت تمام یرغمالی انہوں نے خود چھوڑے۔
کالعدم تنظیم کے ترجمان کے مطابق حملے میں 20 فوجی مارے گئے اور پاکستان کی فوج اُن پر بمباری کر رہی ہے جس میں مزید یرغمالی بھی مارے جائیں گے۔
جعفر ایکسپریس کو منگل کی دوپہر بولان کے پہاڑی سلسلے کے ایک غار میں بلوچ عسکریت پسند تنظیم بی ایل اے نے فائرنگ اور دھماکے سے روک دی تھا۔