اہم خبریں

عامر خان نے اپنے 60ویں جنم دن پر نئی گرل فرینڈ کا تعارف کرایا

مارچ 13, 2025 < 1 min

عامر خان نے اپنے 60ویں جنم دن پر نئی گرل فرینڈ کا تعارف کرایا

Reading Time: < 1 minute

بالی وُڈ اداکار عامر خان نے اپنے 60ویں جنم دن پر نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کا تعارف کرایا ہے.

این ڈی ٹی وی کے مطابق پریس میٹ کے دوران عامر خان نے اپنی 25 سالہ پرانی دوست گوری سپراٹ کے ساتھ ریلشن شپ کا اعلان کر دیا۔

عامر خان نے 14 مارچ کو 60 برس کے ہو گئے ہیں.

جنم دن کے موقع پرعامر خان نے میڈیا نمائندگان اور انہیں کور کرنے والے فوٹوگرافرز کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے کیک کاٹا اور میڈیا سے گفتگو بھی کی.

بالی وڈ اداکار کا جنم دن ایک تہوار کی حیثیت رکھتا ہے، اس روز ان کے لاکھوں فینز ان کا جنم دن مناتے ہیں۔

عامر خان کا کہنا تھا کہ ’گوری اور میں 25 برس پہلے ملے تھے اور اب ہم پارٹنرز ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے لیے بہت سنجیدہ اور کمٹڈ ہیں۔ ہم ڈیڑھ سال سے ریلیشن میں ہیں۔‘

60 سالہ اداکار نے مزید بتایا کہ انہوں نے بدھ کو اپنے ممبئی والے گھر میں اپنی گرل فرینڈ کی ملاقات شاہ رخ خان اور سلمان خان سے کرائی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے