اہم خبریں

’ٹیٹوز‘ نے امریکہ سے بے دخل متعدد تارکین وطن کو ایل سلواڈور کی جیل پہنچا دیا

مارچ 22, 2025 2 min

’ٹیٹوز‘ نے امریکہ سے بے دخل متعدد تارکین وطن کو ایل سلواڈور کی جیل پہنچا دیا

Reading Time: 2 minutes

امریکہ سے بے دخل کر کے ایل سلواڈور کی جیل کو بھیجے جانے والے برازیل کے غیرقانونی تارکین وطن کے اہلخانہ اور وکلا نے کہا ہے کہ اُن کو غلط طور پر گینگ کے ارکان بتایا گیا کیونکہ اُن کے جسم پر ٹیٹوز تھے۔

جوہن چاسن ایک پیشہ ور ٹیٹو آرٹسٹ ہیں، جنہوں نے ’ایک پھول، ایک گھڑی، ایک اُلّو، کھوپڑی‘ کی تصاویر اور خاندان کے افراد کے نام اپنی جلد پر نقش کیے ہوئے ہیں۔

گزشتہ اکتوبر میں 35 سالہ نوجوان کو میکسیکو کی سرحد سے غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

پھر پچھلے ہفتے کے آخر میں، کئی دنوں تک اس کی کوئی شنوائی نہ ہونے کے بعد، حیران کن طور پر خاندان کے افراد نے اُس کو ایل سلواڈور کی سخت حفاظتی جیل میں منڈوائے ہوئے سر اور زنجیروں میں جکڑے قیدیوں کی ویڈیو میں دیکھا۔

وہ ان 238 مردوں میں سے ایک تھا جنہیں وینزویلا کے ’ٹرین ڈی آراگوا‘ کا رکن قرار دیا گیا تھا جو امریکی قانون کے تحت ایک دہشتگرد گروپ ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ملک بدر کر دیا تھا۔

ٹیکساس میں رہنے والی چاسن کی بہن یولیانا نے اے ایف پی کو بتایا کہ اس کا کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہیں ہے، اسے کبھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا۔‘

اسے یقین ہے کہ اس کے بھائی کو اس کے ’باڈی آرٹ‘ کی وجہ سے گینگ کا رکن نامزد کیا گیا تھا۔

ملک بدری سے پہلے امریکی حراستی مرکز میں ’آئی سی ای (امیگریشن) کے ایجنٹوں نے اسے بتایا کہ اس کا تعلق ایک جرائم پیشہ گروہ سے ہے کیونکہ اس کے جسم پر بہت سارے ٹیٹو تھے۔‘

وینزویلا کے مغربی شہر ماراکائیبو میں متعدد دیگر جلاوطن افراد کے اہلخانہ نے اپنے پیاروں کے مجرم ہونے کی تردید کی۔
تئیس سالہ ایڈوار ہرنینڈز ہیریرا، جسے خاندان اور دوستوں میں ایڈورڈ کے نام سے جانا جاتا ہے، نے 2023 میں وینزویلا چھوڑ دیا تھا۔

اس نے امریکہ پہنچنے کے لیے جنگلات اور خراب راستوں والے ڈیرین گیپ کو عبور کیا، جہاں اس سرحد میں داخل ہوتے ہی حراست میں لے لیا گیا۔

اس کی ماں یاریلیس ہیریرا کے مطابق ’اس کے جسم پر چار ٹیٹو ہیں، اس کی ماں اور بیٹی کے نام، اس کے بازو پر ایک اُلّو اور اس کے سینے پر مکئی کے کھلے ہوئے بھٹے کا ٹیٹو۔‘

یاریلیس ہیریرا نے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ان ٹیٹوز کی وجہ سے وہ مجرم قرار نہیں پا سکتا۔‘

ہیریرا کے دوست، 39 سالہ رینگو رنکن کے جسم پر 9 ٹیٹوز ہیں، ’جن میں ایک گھڑی بھی شامل ہے جس میں اس کے بیٹے اور بیٹیوں کی پیدائش کا وقت دکھایا گیا ہے۔‘ اس کی بیوی روزلیانی کامانو نے بتایا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے